اسلام آباد: پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے مرکزی دفتر کا اسلام آباد میں افتتاح کیا۔ صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے افتتاح پروفیسر ڈاکٹر طارق ہاشم سے کرایا۔ صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ نجی میڈیکل اداروں کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے تیار ہیں مگر بار بار انسپکشن کی بجائے بات چیت کی جائے اور ایسا نہ ہوا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا .
سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق ہاشم نے کہا کہ نجی طبی اداروں میں اصلاحات کے لئے ریفارمز کمیٹی بنا دی ہے اور طلبا کی شکایات کے لئے بھی کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر پامی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ آفتاب محمود کو پامی دفتر اسلام آباد کا ایگزیکٹو سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پامی پروفیسرڈاکٹرچودھری عبدالرحمان نے لاہور کے سروسز اسپتال میں نئے وارڈ کا افتتاح کیا تھا ۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہیں ۔ ہمارے ڈاکٹرز اپنی زندگی لوگوں کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔ کورونا کی عالمی وباء کے دوران ڈاکٹرز نے اپنی زندگیوں پر کھیل کر عوام کی زندگیاں بچائیں۔
پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے مزید کہا کہ میڈیا کا کام ہے کہ وہ ہیروز کو پروموٹ کرے۔ اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین میڈیکل فیکلٹی موجود ہے، نیشنل لیول پر ہمیں لنکج پرکام کرنا ہے۔ صحت اور تعلیم حکومت کی بنیادی ذمہ د اری ہے جبکہ ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے۔
صدر پامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کوغلط سمت میں جانےسےبچانے کیلئےاقدامات کرے،وزیراعظم سےکہتاہوں نوجوان آپ کی حکومت کیلئے آئے ہیں،اگرانصاف نہیں تویہ حکومت کےنعرےکی نفی ہے، جمہوری حکومتیں مل بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتی ہیں