بھارت میں شوہر نے بیوی کا سرکاٹ کر عاشق کے دروازے پر رکھ دیا

بھارت میں شوہر نے بیوی کا سرکاٹ کر عاشق کے دروازے پر رکھ دیا

 تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے بیوی اور اسکے عاشق کے درمیان مبینہ ناجائز  رشتے کے بعد بیوی کا  سرکاٹ کر  اُس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 40 سالہ شوہر جُررو سیالو کو شک تھا کہ اس کی بیوی 35 سالہ امشما ساتھ والے گاؤں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا ہے اور دونوں کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات قائم ہیں۔

اسی شک کی بنیاد پر روز تلخ کلامی ہوتی ہے اور گزشتہ طیش میں آکر جُررو نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاؤں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاؤں سے برآمد کرلیا ہے۔ قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ 

بھارت میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی ایک واقعہ پیش آچکا ہے ۔   بھارت میں ایک اور نوجوان اپنی بیوی کا سر کاٹ کر اسے اپنے ہاتھ میں لئے سڑک پرگھو متا رہا ، پولیس چوکی پہنچ نے پر پولیس نے سفاک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ۔ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاوٴں بہادر پور میں پیش آیا  تھا۔
 
جہاں 30 سالہ اکھلیش نے اپنی 26 بیوی  رجنی  کو قتل کردیا۔ سفاک شخص اکھلیش اپنے ہاتھ میں بیوی  کا سر لئے پولیس چوکی پہنچا تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا گیا ہے اکھلیش  نے اپنی بیوی کو جہیز نہ لانا پر قتل کیا۔ اکھلیش اپنی بیوی کا کٹا سر پولیس سٹیشن ہی لا رہا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اکھلیش کی بیوی رجنی سسرالیوں کے تشدد کے باعث ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جس کے بعد اکھلیش اپنی بیوی کو منا کر اپنے گھر لایا ۔


تاہم چار دن بعد ہی سفاک شخص نے بیوی کا سر کاٹا اور پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔ بھارتی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے بھارتی قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا۔ واضح رہے بھارت میں دن بدن بیوی کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے کبھی جہیز نہ لانے پر اور کبھی غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ۔

اس سے قبل بھارت ریاست راجھستان کے شہر جےپور میں 25 سالہ ایاز احمد نے اپنی22 سالہ بیوی کو صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس کی بیوی کو سوشل میڈیا پر شہرت مل رہی تھی ،یہ بھی شک تھا کہ بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات ہیں۔


احمد اور ریشما ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے اور والدین کو بتائے بغیر ہی مندر میں شادی کر لی۔