کراچی میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق

02:49 PM, 17 Oct, 2020

کراچی کے   سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہناتھاکہ کیمیکل فیکٹری کے مالکان اور متعلقہ افراد سے تحقیقات کے بعد اس سارے حادثے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں