سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون گرفتار

02:22 PM, 17 Oct, 2020

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور ان کو آصف زرداری کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اعجاز ہارون کو گزشتہ سال منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں