’ نواز شریف کا بیانیہ اجیت دوول کے بیانیے سے مختلف نہیں‘

01:45 PM, 17 Oct, 2020

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اجیت دوول کے بیانیے سے مختلف نہیں،کل کے جلسے میں 11 پارٹیاں مل کر 15 سے 18ہزار افراد اکٹھے کر سکی،نواز شریف روٹھی ہوئی محبوبہ کا کردار ادا کررہے ہیں،ن لیگ کے رہنما اس خطرناک کھیل میں حصہ نہ  لیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے تمام جرنیلوں نے مختلف جنگوں میں حصہ لیا،نواز شریف نے کشمیر سے متعلق کوئی بات  نہیں کی،نواز شریف کا فوج اور عدلیہ کو نشانہ بناناانتہائی افسوسناک ہے،نواز شریف یہ بھول گئے کہ ان کا سیاسی سفر کیسے شروع ہوا؟۔


نواز شریف بھارت کو بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں،نواز شریف دشمن کےایجنڈے کا حصہ بن چکے ہیں،نواز شریف اپنے ٹھکرائے ہوئے کا بدلہ اس طرح لینا چاہتے ہیں تو یہ قابل مذمت ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے کل جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،کل کے جلسے میں ملکی اداروں کے خلاف بات کی گئی۔عوام باشعور ،اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئیں گے،کل خواجہ آصف اور بلاول بھٹو نے غیر مناسب زبان استعمال کی۔

مزیدخبریں