لندن:برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹس کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے زیر انتظام منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہائؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہائؤس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہائوس، بروک فیلڈ ایونیو ہائؤس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہائؤس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہائؤس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور پر الزبتھ ہائؤس دفتر شامل ہیں۔
عدالتی حکم کے مطابق بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا فیصلہ آنے تک ان پراپرٹیز کو فروخت نہیں کر سکتے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اثاثے ان کی ملکیت ہیں، جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد ہے ۔