کرینہ کپور کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبر، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا

11:26 AM, 17 Oct, 2020

نیو دہلی: بولی وڈ بیبو کرینہ کپور کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبر کے بعد ہر جانب سے انہیں مبارکباد ملنے لگیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اسٹیٹمینٹ میں نئے ممبر کے جڑنے کی بات کہی تھی۔

کرینہ۔سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی ہمارے کنبے میں نیا ممبر جڑنے جا رہا ہے۔ ہمارے سبھی فکر کرنے والوں کو ان کے پیار اور سپورٹ کیلئے بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری مرتبہ والدین بننے جا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان کے حاملہ ہونے کو لے کر کافی بات چیت ہو رہی ہے اور اس بات کا اعلان بھی خود جوڑے نے ہی کیا ہے۔

سیف اور کرینہ کے اس بیان کے بعد انہیں ہر طرف سے مبارکباد مل رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے ۔ اداکارہ کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی مبارکباد سے بھر گیا ہے ۔

کمنٹ سیکشن میں ان کے فینس انہیں ماں بننے کو لے کر مبارکباد دے رہے ہیں ۔ وہیں کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے بھی ان خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اداکارہ کے والد سے جب اس خبر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کاش یہ سچ ہو ، دو بچے ہونا اچھا ہے ۔

سیف علی خان کی بہن اور بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس کے ذریعہ اداکارہ نے اپنے بھائی اور بھابھی یعنی سیف اور کرینہ کو مبارکباد دی ہے ۔

اداکارہ نے سیف علی خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : خود کو روک نہیں سکی ، مبارک ہو کرینہ کپور خان ۔ محفوظ رہیں اور صحت مند رہیں ۔ ہمیشہ کی طرح چمکتے رہئے ۔

مزیدخبریں