بھارت میں کورونا  وائرس سے صوبائی وزیر کپل دیو ہلا  ک 

بھارت میں کورونا  وائرس سے صوبائی وزیر کپل دیو ہلا  ک 

نئی دہلی:بھارت میں کورونا  وائرس کی وجہ سے صوبائی وزیرہلاک ہو گئے۔


چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  جنتا دل  متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور پنچائتی راج کے وزیر کپل دیو کامت کا انتقال ہوگیا،وہ 69 سال کے تھے۔


 ان کے اہلخانہ نے  مقامی میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں  گزشتہ ہفتے پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا  گیا تھا۔


 واضح رہے اس سے قبل 12 اکتوبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ونود کمار سنگھ کورونا وائرس کی وجہ سے  ہلاک  ہو گئے تھے۔

بھارت میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 895 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی اب تک کی کل تعداد1لاکھ 12 ہزار  161 ہو گئی ہے۔


کورونا وائرس مریضوں کی اب تک کی کل تعداد بڑھ کر 73 لاکھ 70 ہزار 468 ہوگئی ہے  جبکہ 64 لاکھ 53  ہزار779  افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔