ملک میں کورونا کے وار جاری،24 گھنٹے میں مزید641مریض سامنے آگئے

10:07 AM, 17 Oct, 2020

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار  جاری ،مزید 13مریض  لقمہ اجل بن گئے ، اموات  کی    تعداد 6 ہزار638ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے میں مزید641مریض سامنے آگئے ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد3لاکھ6ہزار640ہے ۔


فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ طبی ماہرین نے سموگ کے دوران کورونا کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 913 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644، گلگت بلتستان میں 4ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار398 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
 
 

مزیدخبریں