نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سدرن پنجاب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

09:43 AM, 17 Oct, 2020

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائے کر لیا۔

ایک سو باسٹھ رنز کا ہدف سدرن پنجاب نے گیارہ اوورز میں ہی حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے 99 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، سیمی فائنل میں کوالیفائے کرنے کے لئے سدرن پنجاب کو ہدف تیرویں اوور تک حاصل کرنا تھا، سیمی فائنل میں نادرن پنجاب کا مقابلہ سدرن پنجاب جبکہ دوسرا سیمی فائنل کے پی کے اور سندھ کے درمیان کھیلا جائیگا

اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن نے کے پی کے کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وہاب ریاض نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں کے پی کے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا سکی، ناردرن کی جانب سے حارث راؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قوی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑی کو فکسنگ کی آفر کی تصدیق کر دی۔ پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا کہ کھلاڑی کے اطلاع دینے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کر دیا، پی سی بی کے اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی کے ڈائریکٹر آصف محمود نے کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا۔

خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے ایک کھلاڑی سے راولپنڈی میں ایک مشتبہ سٹے باز نے رابطہ کیا تھا۔ بورڈ نے اس کھلاڑی کا نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ اس کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے تحقیقات کی اور تفصیلات سرکاری حکام سے شیئر کیں۔

اس رابطے کی اطلاعات کھلاڑی نے پی سی بی کے انسداد بدعنوانی اور سیکیورٹی کے ڈائریکٹر آصف محمود کو دی۔

عہدیدار نے بورڈ کے انسداد بدعنوانی کوڈ پر عمل پیرا ہونے اور سٹے باز کے حوالے سے اطلاع دینے پر کھلاڑی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں