اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت نے کارکنوں کو کم سے کم ایک ہفتے تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کردی۔
ذرائع جے یو آئی کے مطابق کارکنوں کو اسلام آباد میں ایک ہفتے قیام اور چار سے پانچ دن کے سفری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قیادت کے مطابق تمام اضلاع سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پانچ سے دس بڑی گاڑیاں حاصل کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر جے یو آئی اور پاکستان کے پرچم لگائے جائیں گے۔پارٹی قیادت نے کارکنوں کے اسلحہ لانے پر پابندی اور مکمل پر امن رہنے کی ہدایات بھی کی ۔