کامیا ب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضہ ملے گا :عمران خان

06:44 PM, 17 Oct, 2019

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کامیا ب جوان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے 10ہزا ر سے 50لاکھ روپے تک قرض مل سکے گا ،نوجوان گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں،عمران خان نے کہااس پروگرام کو خود مانیٹر کرونگا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کنونشن سنٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس پروگرام کیلئے 100ارب مختص کیے ہیں یہ قرضے صرف نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہیں جن میں 25ارب روپے صرف خواتین کیلئے رکھے گئے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ایک لاکھ تک قرضہ بلاسود دیا جائے گا، یہ قرضے 45 کمزور اضلاع میں دیے جائیں گے،5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک قرضے میرٹ پر دیے جائیں گے، قرضہ میرٹ پر ملے گا کوئی سفارش نہیں چلے گی، ہم نے سب کو قرض دینا ہے۔

وزیر اعظم نے تقریب میں اعلان کیا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے مزید تین پروگرامز لا رہی ہے ،انہوں نے کہا سارے پاکستان کیلئے ایک یوتھ ڈیویلپمنٹ فاﺅنڈیشن بنا رہے ہیں ،گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کرینگے ،وزیر اعظم نے کہا اس کے علاوہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام بھی لارہے ہیں ،نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے ۔

مزیدخبریں