برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برطانوی شہزادے کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا، زندہ دلان لاہورمہمانوں کے روایتی استقبال کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے لیے احترام کا رشتہ موجود ہے، آج ایک مرتبہ پھر لیڈی ڈیانا کے دورے کی خوشگوار یادیں تازہ ہوگئیں۔
لاہور آمد کے فوری بعد شاہی جوڑا ایس او ایس ویلج پہنچ گیا جہاں شہزادہ اور شہزادی بچوں میں گھل مل گئے۔برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا۔اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا ، شاہی جوڑے نے اکیڈمی میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ،