لیونل میسی نے چھٹی بار گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرلیا

11:49 AM, 17 Oct, 2019

 نیویارک: لیونل میسی کا ایک اور اعزاز، اسٹار فٹ بالر نے چھٹی بار گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپینش لیگ میں شاندار پرفارمنس نے لیونل میسی کو ایوارڈ کا حق دار بنایا، میسی نے بارسلونا کیلئے سیزن میں 36 گول کیے۔ لیونل میسی نے شاندار پرفامنس سے ٹیم کو ٹائٹل بھی جتوایا۔ واضح رہے کہ میسی لگاتار تین بار گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

مزیدخبریں