سان فرانسسکو:سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے حیران کن فیچر متعارف کرا دیا ، اب صارفین اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اپنے دوست کو بھیجے گئے ، میسج کو دوبارہ واپس لا سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیس بک نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے ان سینڈ فیچر کی محدود آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال مخصوص ممالک کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں البتہ آزمائشی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تمام صارفین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے فی الحال اس فیچر کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ کمپنی نے اس کے متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا۔