آٗئی ایم ایف سے قرض ، چین نے پاکستان کی حمایت کر دی

08:21 PM, 17 Oct, 2018

بیجنگ : چین نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے سلسلے میں پاکستانی حمایت کر دی ہے اور کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کے آٗئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کر دی ۔

چین کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو آٗئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ۔

دوسری جانب وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پروگرام سے متعلق مذاکرات کیلئے فنڈ کی ٹیم نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا ۔

مزیدخبریں