سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں پولیس افسران کا احتساب اوپر سے ہونا چاہئے : طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں پولیس افسران کا احتساب اوپر سے ہونا چاہئے : طاہر القادری
کیپشن: image by facebook

لاہور:تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے حوالے سے پولیس افسران کا احتساب اوپر سے ہونا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے سلسلے میں احتساب کا سلسلسہ اوپر سے شروع کیا جانا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات کے دوران پولیس افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے لیکن بڑے افسروں پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہئے کہ انھوں نے کیوں غفلت برتی

ایک سو سولہ پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کے معاملے میں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے احسن اقدام کیا ، پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کے اقدام کی تعریف کرتا ہوں ۔