نئی دہلی : بھارتیوں فوجیوں کے کالے کرتوت ایک مرتبہ پھر ادارے کی بدنامی کا باعث بننے لگے ہیں ، مہاراشٹرا میں چار فوجیوں نے خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا ادارہ ایک مرتبہ پھر ملک کے لیے کلنک کا ٹیکا ثابت ہوا ہے ، مہارشٹرا کی خاتون ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے چار بھارتی فوجیوں نے بدفعلی کی ہے ۔
خاتون ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ واقعہ جنوری دو ہزار پندرہ کا ہے جب وہ ملٹری ہسپتال کے لیے فرائض انجام دے رہی تھیں کہ رات کی ڈیوٹی کے دوران چار فوجی اہلکار ان کے کمرے میں گھس آٗئے۔
نازیبا حرکات کرنے لگے خاتون نے بھرپور مزاحمت کی لیکن کام نہ آئی ، جب خاتون نے واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی تو اس کی ویڈیو دو مزید افراد کو بھیجی گئی جنھوں نے اس خاتون سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ۔