اسلام آباد: پاکستان میں پولیوکے دو نئےکیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ صحت میں تشویش پائی جاتی ہے.
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے دو نئے پولیو کیسزکی تصدیق کردی , موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیو وائرس نے دو بچیوں کا نشانہ بنایا ہے، ایک کی عمر چار سال، جب کہ دوسری کی عمر ساڑھے چار سال ہے.
ذرائع کے مطابق ایک بچی کا تعلق خیبرایجنسی جب کہ دوسری بچی کا تعلق کراچی سے ہےالبتہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پولیو وائرس دونوں بچیوں کومعذورکرنے میں ناکام رہا.
فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پولیووائرس دن بہ دن کمزورہورہا ہے، پولیوکےخاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے. اس ضمن میں انھیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ْ
واضح رہے کہ پولیو اعصاب کو کمزور کرنے والی لاعلاج بیماری ہے۔ یوں تو بیماری بچوں میں عام ہے، لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔
پولیو وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے مریض پر فالج کا حملہ ہوسکتا ہے , پاکستان اور افغانستان ان گنے چنے ممالک میں شامل ہے، جہاں یہ وائرس موجود ہے.