ابوظہبی ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم ڈیڑھ سو رنز سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئی

02:54 PM, 17 Oct, 2018

ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس کی 5 ، بلال آصف کی 3 وکٹیں۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار، کینگروز کی پوری ٹیم 145 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں کینگروز نے 2 وکٹ ، 20 رنز کیساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا تو شون مارش صرف تین رنز بنا کر محمد عباس کا شکار ہوئے، ان کے بعد عباس ہی نے ٹریوس ہیڈ کو 14 رنز پر چلتا کیا۔ فاسٹ بولر نے 5 بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔
سپن کے شاہ، یاسر شاہ نے مچل مارش کو 13 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سرفراز اور فخر کے 94 ، 94 رنز کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

مزیدخبریں