خاتون کے ہاتھوں بینک منیجر کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

02:37 PM, 17 Oct, 2018

دیوانا گرے: بھارتی ریاست کرناٹک میں جنسی ہراساں کرنے پر خاتون نے بینک منیجر کی پٹائی کردی، ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوموار کو ریاست کرناٹک کے شہر دیوانا گرے میں اس وقت پیش آیا جب مقامی بینک منیجر نے قرض کے کوائف مکمل کرنے کیلئے خاتون کو اپنے گھر میں بلایا، جب خاتون اس کے گھر پہنچی تو بینک منیجر نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا، اس پورے واقعہ کی ویڈیو کسی نے خفیہ طریقہ سے بنالی،

بھارتی نیوز ایجنسی کے اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بینک منیجر کا کالر پکڑ کر ڈنڈے سے پٹائی کررہی ہے، جب پٹنے والا شخص ڈنڈے کو چھین کر پھینک دیتا ہے تو خاتون جوتوں سے اس کی دھلائی کرتی ہے۔

مزیدخبریں