کویت: کویتی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔
ملک میں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز سرگرم ہیں جو واٹس ایپ کے ذریعہ موبائل ڈیٹا سمیت بینک اکاؤنٹ اور دیگر ضروری معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔ متعدد شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ غیر معروف نمبروں سے موصول ہونے والے میسج نہ کھولے جائیں۔ غیر معروف ذرائع سے موصول ہونےو الے لنکس نہ کھولیں جائیں۔ اسی طرح غیر معروف نمبر پر رابطہ نہ کیا جائے۔