ابوظبی: ایشیائی گروہ گرفتار،ساڑھے17کلو منشیات ضبط

01:04 PM, 17 Oct, 2018

ابوظبی: ابوظبی پولیس نے ایک ایشیائی گروہ کو گرفتار اور اس کے قبضے سے ساڑھے17کلو منشیات ضبط کرلی ہیں۔

گروہ کے افراد کو دو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ابوظبی پولیس نے الامارات الیوم کو بتایا کہ پہلی کارروائی میں 4ایشیائی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے ہیروئن اور دوسری نشہ آور اشیاءگاڑیوں کے اسپیر پارٹ لے جانے والی ٹرک میں چھپا رکھے تھے۔

دوسری کارروائی میں ایک شخص گرفتار ہوا جس کے پاس ساڑھے 5کلو نشہ آور اشیاءتھیں۔ اس نے منشیات موبائل فروخت کرنے والی دکان میں چھپا رکھی تھیں۔دونوں کارروائیاں اطلاع ملنے کے 18دن میں مکمل کی گئیں۔ 

مزیدخبریں