سری نگر، قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

11:37 AM, 17 Oct, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

آج سری نگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔دوسری جانب سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

بھارتی فورسز نے کارروائی میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

مزیدخبریں