پیر آف گولڑہ شریف کے ترجمان سہیل خان قتل

10:07 AM, 17 Oct, 2018

اسلام آباد: پیر آف گولڑہ شریف کے ترجمان محمد سہیل خان کو قتل کر دیا گیا ہے۔محمد سہیل خان کا تعلق ہری پور سے تھا اور وہ مشہور دربار گولڑہ شریف کے پیر غلام نظام الدین جامی کے ترجمان تھے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سہیل خان عدالت سے واپس آ رہے تھے۔ اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

سہیل خان ہری پور کے علاقہ حطار میں نجی ٹی وی کی نمائندگی بھی کرتے تھے۔سہیل خان کے قتل کےخلاف ہری پور سمیت صوبے بھر کی صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے اور انصاف کا مطالبہ کررہی ہے۔

مزیدخبریں