لمونگن : انڈونیشیا کے مشہور فٹ بال کلب ” پارسیلا “ کے گول کیپرچوئرل ہوداجو اپنی ہی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی(ڈیفنڈر) کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئے تھے، کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
کھلاڑیوںکے درمیان لڑائی جھگڑے ،نوک جھونک تو چلتی رہتی ہے لیکن اگر کسی کھلاڑی کی دوارن کھیل موت واقع ہو جائے تو یہ ایک افسوسنا ک واقعہ سمجھا جا سکتا ہے۔ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ مسلمان ملک انڈونیشیا میں پیش آیا تھا جہاں مشرقی صوبے” جاوا “ کے شہر لموگن میں ہونے والی ”لیگ “میں مشہور فٹ بال کلب ” پارسیلا “ کے گول کیپرچوئرل ہودا جو اپنی ہی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی(ڈیفنڈر) کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ا نکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،نمازہ جنازہ کے بعد ان کی میت کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی دوسری طرف انڈو نیشیا کے اس مشہور کھلاڑی کی یاد میں”پارسیلا کلب “ کے کھلاڑیوں اور ہزاروں عام افراد نے شمیں روشن کر کے اپنے ہر دلعزیز فٹ بالر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کا لیجنڈ قرار دیا ہے ۔
دوارن میچ کھلاڑی کی موت، نماز جنازہ ادا کر دی گئی
11:33 PM, 17 Oct, 2017