ہاشم آملہ نے کوہلی کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا

ہاشم آملہ نے کوہلی کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا

کمبرلی: جنوبی افریقی کے اوپنر بلے باز ہاشم آملا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ایک روزہ کرکٹ کا بڑا ریکارڈ چھین لیا ۔
ہاشم آملا نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناٹ آﺅٹ 110 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی 154 ون ڈے اننگز میں 26 ویں سنچری ہے، اس طرح انھوں نے کم اننگز میں 26 سنچریاں مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا ہے، بھارتی کپتان نے اپنی 26 ویں سنچری166 ویں اننگز میں اسکور کی تھی۔