چین کی دنیا کی سب سے بڑی سعودی کمپنی کو100ارب ڈالر کی پیشکش کر دی

09:42 PM, 17 Oct, 2017

چین کی دنیا کی سب سے بڑی سعودی کمپنی کو100ارب ڈالر کی پیشکش کر دی
چین کی دنیا کی سب سے بڑی سعودی کمپنی کو100ارب ڈالر کی پیشکش کر دی

بیجنگ: چین نے تیل پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی سعودی کمپنی ارامکوکا 5%حصہ 100 ارب ڈالرمیں خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔
چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت سے پریشان امریکا پہلے ہی پریشان ہے اور اب اس کی پریشانی آسمانوں کو چھو سکتی ہے کیونکہ چین نے سعودی ارامکو کمپنی، جو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، کا پانچ فیصد حصہ 100 ارب ڈالر(تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) میں براہ راست خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین کی سرکاری کمپنیوں پیٹروچائنہ اور سائنو پیک نے سعودی ارامکو کے ساتھ براہ راست ڈیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ کمپنیاں چین کے ایک سرکاری کنسورشیم کا حصہ ہیں جس میں چین کا خود مختار ویلتھ فنڈ بھی شامل ہے۔


سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ سال یہ بیان سامنے آیا تھا کہ مملکت سعودی ارامکو کا پانچ فیصد حصہ بیچنے پر غور کررہی ہے، جس سے 100 ارب ڈالر (تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) حاصل ہونے کی توقع کی جارہی تھی، اگر کمپنی کی کل مالیت دو کھرب ڈالر (تقریباً 200 کھرب پاکستانی روپے) تصور کی جائے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سعودی کمپنی کا پیش کردہ تمام پانچ فیصد حصہ یا اس سے بھی زائد لینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مزیدخبریں