لاہور میں ٹی 20 میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل سے شروع ہوگی

09:36 PM, 17 Oct, 2017

لاہور: سری لنکا اور پاکستان کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس میچ کیلئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ شائقین کیلئے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کل شروع ہوگی،کم سے کم ٹکٹ پانچ سوروپے اوروی آئی پی ٹکٹ پانچ ہزاروپے کاہوگا۔
یادر ہے کہ سیریز کا آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ، جبکہ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹیم کی لاہور آمد سے متعلق حتمی اعلان کیا تھا ۔

مزیدخبریں