ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہو گئے ہیں : مریم نواز شریف

09:31 PM, 17 Oct, 2017

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ چچاشہبازشریف کوسلام کرنے اوران کے ساتھ چائے پینے گئی تھی ،حیران ہوں کہ ملاقات کوکیارنگ دیاگیا،شریف خاندان میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوگئے۔


ٹویٹرپرردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ میں چچاشہبازشریف کوسلام کرنے اوران سے چائے پینے گئی تھی لیکن حیران ہوں چچاسے ملاقات کاکیارنگ دیاگیا،چچاشہبازشریف سے ملاقات میں اچھی گفتگوہوئی اورحمزہ ،سلمان شہبازسمیت دیگرخاندان کے ممبران سے ملاقات اچھے اورخوشگوارماحول میں ہوئی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوگئے اور انہیں اس بات کا اندازہ ہو جانا چاہیے کہ شریف فیملی کیخلاف ان کا کوئی وار کامیاب نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں