ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار ارشدوارثی بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کیخلاف میدان میں آگئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ”بگ باس“ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے۔
ارشد وارثی نے کہا کہ ” بگ باس“ کی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہی ہے ، ’بگ باس‘ میں جو اخلاقی ڈارمہ کیا جارہا ہے اس میں قصور ٹی وی یا شو انتظامیہ کا نہیں بلکہ مداحوں کا ہے جو صرف لوگوں کو ٹی وی پر عجیب وغریب حرکات کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اوران کی گالیوں اور تماشوں سے محظوظ ہوتے ہیں لیکن جس دن عوام نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اخلاق سے گری ہوئی ایسی کوئی بھی چیز نہیں دیکھنا چاہتے اور ڈرامے باز لوگوں کے بجائے اچھے اداکاروں کو دیکھنا چاہیں گے، اس دن سے پروگرام کی انتظامیہ بھی اسکرپٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔
یادر رہے کہ ارشد وارثی نے سال 2006 میں ”بگ باس“ کے پہلے شو کی میزبانی کی تھی ، جس کے بعد سنجے دت اور سلمان خان اب تک یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اور حالیہ سیزن میں سلمان خان ہی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
سستی شہرت کیلئے بے وقوف لوگوں کو ”بگ باس “ میں لیا جارہا ہے، ارشد وارثی
08:37 PM, 17 Oct, 2017