بانگی میں مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ ٗ 20 نمازی شہید

08:17 PM, 17 Oct, 2017

بانگی :وسطی افریقا کے دارالحکومت بانگی میں گذشتہ روز ایک مسجد میں دہشت گردوں کے حملے میں 20 نمازیوں کی شہادت نے برما میں مسلمانوں پر ریاستی دہشت گردی کی یاد تازہ کردی ۔


تفصیلات کے مطابق بانگی کی کالونی پانچ کلو میٹر میں ایک عیسائی دہشت گرد گروپ نے مسجد میں گھس کر 20 مسلمان نمازیوں کو شہید اور کئی درجن کو زخمی کردیا تھا۔ یہ واقعہ منگل کو جنوب مشرقی وسطی افریقا کے دمبی کے علاقے میں پیش آیا۔مسجد میں نماز کی ادائیگی میں مصروف مسلمانوں پر ’الانٹی بالاکا‘ نامی عیسائی ملیشیاکے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیس نمازی شہید ہوگئے۔


وسطی افریقا کی پانچ کلو میٹر کالونی کے ترجمان عثمان محمد نے مسلمانوں کے قتل عام پر مقامی آبادی کے رد عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسجد میں عبادت میں مصروف مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام عیسائیوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے فرقہ پرست اور دہشت گرد گروپ کوپناہ دینا بھی دہشت گردی کی حمایت اور معاونت کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں