پاکستانی فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کا بڑا بزنس، بھارتی فلمساز بھی حیران ہوگئے

08:04 PM, 17 Oct, 2017

کراچی :اداکارہ و ماڈل عروا حسین نے کہا ہے کہ فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کے 45 کروڑ کے بزنس نے بھارتی فلمسازوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عروہ حسین کا کہناتھا کہ عید کے موقع پر بیک و قت میری2 فلموں کی نمائش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، 2 پاکستانی فلموں کی ریلیز سے فنکاروں کے ہی نہیں فلمسازوں کے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں اورروایتی فلموں کا خاتمہ کر کے ہم بین الاقوامی فلمیں بنانے لگے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب نہیں جاو¿ں گی کے 45 کروڑ بزنس نے بھارتی فلمسازوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں جبکہ اس فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی فلموں کے مدمقابل کامیابی حاصل کر کے کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ میری فلم نامعلوم افراد 2 بھی تفریح سے بھرپور ثابت ہوئی، فلم نے شائقین کو خوب متاثر کیا اسکا جبکہ بزنس بھی 30 کروڑ سے زائد ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں