لاہور :پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26اکتوبر سے ہو گا ۔سیریز کا پہلامیچ 26اور دوسرا 27اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ لاہور میں ہو گا۔
ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد،فخر زمان ،بابر اعظم ،شعیب ملک،محمد حفیظ ،حسن علی ،عامر یامین ،رومان رئیس ،عثمان شنواری ،عمرامین،عماد وسیم ،شاداب خان ،محمد نواز اور محمد عامر شامل ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلی جا چکی ہے اور ونڈے میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے ۔ون ڈے سیریز میں پاکستان کو سری لنکا پر2-0سے برتری حاصل ہے ۔