کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ سیز 3کے دو میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاکستان سے انٹرنیشنل روٹھ گئی تھی لیکن پی سی بی کی انتھک کوششوں کے بعد اب انٹر نیشنل وطن عزیز کا رخ کرنے لگی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے بیان جاری کیا ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے دو میچز کراچی میں کروانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہاہے اور مجموعی طور پر 4میچز پاکستان میں کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ 2 میچز کراچی میں جائیں گے جبکہ2میچز لاہور میں بھی کھیلیں جائیں گے جن میں فائنل بھی شامل ہوگا۔ نجم سیٹھی جلد ہی مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے انتظامات سے متعلق گفتگو کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا کام 10نومبر سے شروع ہو گا جبکہ پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں شروع ہو گا۔