ممبئی :بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ تبسم ہاشمی (تبو) کا کہنا ہے کہ میں کام کے پیچھے بھاگنے والی اداکاراو¿ں میں سے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'مجھے کام کرنے کا ہی شوق نہیں ہے۔ میں صرف اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، جہاں پر میں موج مستی کر سکوں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔
'مقبول، فتور، چاندنی بار اور حیدر جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے والی تبو کافی عرصے سے کسی مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں اسی لیے انھوں نے روہت شیٹھی کی گول مال فور کا حصہ بننے کی ہامی بھری ہے۔ تبو کا کہنا ہے کہ بھلے وہ کامیڈی فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا کردار سنجیدہ نوعیت کا ہے۔تبو کا کہنا ہے کہ جب وہ سنجیدہ کردار ادا کرتی ہیں تو ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں کا حصہ کیوں نہیں بن رہیں اور مزاحیہ فلموں میں کام کرنے پر سنجیدہ کردار کی توقع رکھتے ہیں۔
کام کے پیچھے بھاگنے والی اداکاراوں میں سے نہیں ، تبو
06:28 PM, 17 Oct, 2017