مکہ مکرمہ میں غیر منقولہ زمینوں کی قیمتیں 50 فیصد سے زیادہ گرگئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار غیر منقولہ جائیدادوں کے امو رکے سعودی ماہر محسن السروی نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مسجد الحرام کے اطراف میں پلاٹوں کی کامیاب نیلامی کے باوجود غیر منقولہ زمینوں کی قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک گر گئی ہیں۔ الکعکیہ اسٹریٹ میں پہلے ایک مربع میٹر کی قیمت 18 ہزار ریال تھی جو اب گر کر 9 ہزار ریال رہ گئی ہے۔
یہی حال مکہ کے جنوبی علاقوں میں ولی العہد سیکٹر، الحسینیہ سیکٹر اور مشرق میں وادی نعمان، الراشدیہ اورسرکلر روڈ4 سیکٹرز کا بھی ہے۔ مذکورہ علاقو ں میں پلاٹو ں کے مالکان اپنی زمینیں فروخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کساد بازاری 2019 تک جاری رہے گی۔