ممبئی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اور معروف اداکار ارباز خان کی نئی فلم” تیرا انتظار“ کا پہلا ٹیزر منظرعام پر آگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور اس فلم میں اداکارہ سنی لیون اور ارباز خان کی پہلی رومانوی سٹوری کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر کی جھلک سنی لیون نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں پیش کی ہے جسے سنی نے محبت کی تلاش قراردیاہے۔فلم کی کہانی میں سنی لیون اور ارباز خان ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں اور پھر ارباز اچانک کہیں گمشدہ ہوجاتے ہیں۔ فلم اگلے ماہ سینما میں ریلیز کی جائیگی۔