شہباز شریف نے مریم نوازاور حمزہ شہباز کے درمیان رنجشیں ختم کروا دیں

05:34 PM, 17 Oct, 2017

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرواتے ہوئے انھیں مل کر کام کرنے کی تلقین کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے این اے 120کے دورے کے ز بعد اپنے چچا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیا ن پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کروایا اور دونوں کو ساتھ مل کر پارٹی معاملات آگے لے کر جانے کی ہدایت کی۔


یاد رہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان چھ ماہ بعد باقاعدہ طور پر ملاقات ہوئی جس میں حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے ،اس وقت ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ،محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں اب سب کو مل کر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں