سعودی فرمانروا کی عراق اور کرد قیادت کو صبرو تحمل کی تلقین

04:47 PM, 17 Oct, 2017

سعودی فرمانروا کی عراق اور کرد قیادت کو صبرو تحمل کی تلقین
سعودی فرمانروا کی عراق اور کرد قیادت کو صبرو تحمل کی تلقین

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انھیں ںصبرو تحمل کی تلقین کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ شاہ سلمان نے عراق اور کرد قیادت پر صبرو تحمل پر بھی زور دیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین نے وزیراعظم العبادی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عراق کی سلامت، وحدت، خود مختاری اور استحکام کا خواہاں ہے۔ توقع ہے کہ تمام عراقی فریق ملکی دستور پر کاربند رہیں گے کیونکہ مملکت عراق اور عراقی قوم کی خیر وبھلائی دستور سے وابستگی میں ہے۔اس کے علاوہ شاہ سلمان نے تمام عراقی گروہوں پر داخلی لڑائیوں کو ختم کر کے باہمی اتحاد اور صبرو تحمل پر زور دیا۔


دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق میں استحکام کے حوالے سے شاہ سلمان کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی فوجی کشیدگی کے بغیر ملک کی سلامتی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں