نئی دہلی:مودی کے دفتر میں آگ لگ گئی,نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے آفس کے ایک کمرے میں منگل کی علی الصباح آگ کی ایک واردات رونما ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح وزیر اعظم آفس کے کمرہ نمبر 242سے آگ نمودار ہوئی ۔
آگ بجھانے والے عملے کی فوری کارروائی کے نتیجے میں یہ پھیلنے سے رک گئی۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ آگ پی ایم او میں ایک سیکشن آفس ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق آگ دوسری منزل پر واقعہ کمرہ نمبر242 میں لگی،جس پر بیس منٹ بعد قابو پا لیا گیا، اس منزل پر دفتر خارجہ، وزارت دفاع اور نیشنل سیکیورٹی کے مشیروں کے دفاتر واقع ہیں