اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان دے گی، حمزہ شہباز

03:34 PM, 17 Oct, 2017

اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست سسٹم  کو نقصان دے گی، حمزہ شہباز

لاہور: اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی ۔حمزہ شہباز نے تایا نوازشریف سے الگ لائن لے لی ۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر سسٹم کو نقصان پہنچا تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔


اگر ایسا ہوا تو ہم اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ ایک سیاسی ورکر ہیں۔دس سال مشرف نے باہر نہیں جانے دیا۔ مشرف کے جر نیل نے 8سال بعد کہا کہ ان کاباپ دیانت دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیاست زیادہ دیرنہیں چل سکت۔ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکیااوردہشتگردی پرکافی حدتک قابوپالیاہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ فوج اور رینجرز کے بغیر ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے.

انہوں نے کہا کہ  اداروں سے الجھنے کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی ۔سسٹم کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا ۔اگرپاکستان کو نقصان پہنچا تو ہم خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گے۔

مزیدخبریں