دہلی:بھارت کی حکمران جماعت مسلسل مسلم دشمنی میں مصروف ہے مگر عالمی برادری کی آنکھوں پٹی بندھی نظر آتی ہے اب ہندوستان کی حکمران جماعت کے ایک قانون ساز کی جانب سے تاج محل کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اہم رہنما نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ بھی دارالحکومت کے مشہور حیدرآباد ہاوس میں غیر ملکی شخصیات کی میزبانی بند کردیں گے، کیونکہ اسے بھی 'غداروں' نے تعمیر کیا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ریاست اترپردیش کی دائیں بازو کی ہندو حکومت نے تاج محل کو سیاحت کے لیے مشہور مقامات کی سرکاری فہرست سے نکال دیا تھا اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ آگرہ میں واقع 17ویں صدی کی عظیم یادگار تاج محل ہندوستان کی تاریخ کی نمائندگی نہیں کرتا ۔
وزیراعلیٰ اترپردیش کے اس متنازع بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، 'لال قلعہ بھی غداروں نے بنوایا تھا، کیا مودی وہاں بھارتی پرچم یعنی ترنگا لہرانا بند کردیں گے؟کیا مودی اور یوگی مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو کہیں گے کہ وہ تاج محل کا دورہ نہ کریں؟۔بھارت میں پہلے بھی ہندوستان میں مسلم حکمرانوں کی تعمیر شدہ عمارتوں پر اپنے حسد کے جذبات کے اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔