نیو دہلی: سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے تنگ آ کر سوشل میڈیا سے اپنے بچوں کیلئے درخواست کر دی۔ سچن ٹنڈولکر نے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں سارا اور ارجن کا پیچھا چھوڑ دیں۔
I reiterate the fact that my children Arjun & Sara are not on twitter. We request @Twitter to remove all such accounts at the earliest (1/2) pic.twitter.com/lbcdU546aS
— sachin tendulkar (@sachin_rt) October 16, 2017
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کا کوئی بھی اکاﺅنٹ نہیں ہے ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاﺅنٹس بند کر دیے جائیں۔
واضح رہے کہ ان کے بچوں کے حوالے سے کچھ غلط باتیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن پر ٹنڈولکر کافی فکر مند ہیں اور خاص طور پر یہ افواہ بھی گرم ہے کہ ان کی بیٹی سارا فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے مگر اس کی ٹنڈولکر نے تصدیق نہیں کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں