وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

02:21 PM, 17 Oct, 2017

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی. وزیراعلی ٰنے کرکٹر کے فلاحی کاموں کو سراہا اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کیلئے 5 کروڑ کا چیک دیا۔

 لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہئے. حکومت ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیر اعلی کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں