اسپرین کے ان گنت فوائد جان کر دنگ رہ جائیں گے

01:57 PM, 17 Oct, 2017

اسلام آباد: اسپرین کو ویسے تو مخصوص بیماری کے لیے استعمال کیا جاتاہے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس کے دوسرے کیا کیا فائدے ہیں۔

۔مچھر یا کیڑے کے کاٹنے کا بہترین علاج

مچھر یا چھوٹے کیڑے کے کاٹنے کی درد اور سوجن دور کرنے کے لیے اسپرین انتہائی مفید ہے ۔ ایک کپ پانی میں اسپرین حل کریں اور اس پانی کو کاٹی گئی جگہ پر لگائیں آپ دیکھیں گے کہ سوجن اور درد ختم ہو گیاہے ۔
۔چہرے کے داغ دھبے ختم کرنا
اسپرین چہرے کے داغ دھبوں کو کم سے کم کرنے کے لیے اسپرین زبردست چیز ہے ۔ اس کو سکن کلینر کے طور پر استعمال کیا جاسکتاہے ۔اس مقصد کے لیے سات اسپرین کی گولیاں ، تین چائے کے چمچ دہی اور ایک چمچ خالص شہد ملا لیں ۔ اس کے بعد اس کو اپنے چہرے پر لگائیں ۔ تقریباََ اس پیسٹ کو پندرہ منٹ لگا رہنے دیں ۔ پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی جلد پہلے سے زیادہ نرم اور صاف ہو گئی ہے ۔ جبکہ اس کے دو تین بار استعمال سے تمام داغ دھبے بھی دور ہو جائیںگے ،
۔بالوں کو نرم اور چمکدار بنانے اور خشکی دور کرنے کے لیے
اسپرین باقی چیزوں کی طرح آپ کے بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اسپرین کی ایک گولی کو ایک گرم کپ پانی میں حل کریں اور مکمل حل ہو جانے پر اس پانی کو سر پر استعمال کریں ۔ پندرہ منٹ بعد سر کو اچھی طرح دھو لیں ۔

مزیدخبریں