کرم ایجنسی:پاکستان اور امریکا کی خفیہ ڈیل کے نتائج آنا شروع ہو گئے،افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔گزشتہ روز بھی افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 26 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جب کہ حملے میں 6 میزائل داغے گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔