رائیونڈ: لاہور سے ملحقہ علاقے رائیونڈ میں محکمہ صحت پنجاب کی بے حسی سامنے آ گئی۔ گاؤں سے خاتون کو زچگی کیلئے اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر عملے نے علاج معالجے سے انکار کر دیا ۔
بے حس انتظامیہ خاتون کو بیڈ تک بھی نہ دی سکی تاہم خاتون نے رائیونڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
واضح رہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے کہ پنجاب کے دیہاتوں کے اسپتالوں میں تمام بنیادی ضروریات فراہم کر دی گئی ہیں لیکن اس واقعے نے ان کے تمام دعووں کا پول کھول دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں