سعودی عر ب میں صحرائی کنویں میں گاڑی گرنے سے باپ ،بیٹا زخمی ہو گئے

12:14 PM, 17 Oct, 2017

ریاض :سعودی عرب کا زیادہ تر حصہ بڑے بڑے صحرا پر مشتمل ہے اور ان صحراؤں میں ایسی آبادیاں بھی ہیں کہ جہاں لوگوں کو روزانہ سفر کرنا پڑتا ہے اور وہ کئی مشکلات کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔ ایسی ہی مشکل میں سعودی باپ اور بیٹا بھی پھنس گئے۔

تفصیلات کے  مطابق سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراءمیں ایک کنویں میں مقامی شہری گاڑی سمیت گر گیا اور معجزاتی طور پر بچ بھی گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک سعوی شہری اور اسکا بیٹا صحراءمیں سیرو تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔ 

اچانک انکی گاڑی حفر الباطن سے 60 کلو میٹر شمال میں ایک کنویں میں گرگئی۔ گاڑی کاپچھلا حصہ ہی کنویں سے باہر نظر آرہا تھا باقی پورا حصہ کنویں میں چلاگیاتھا۔ مقامی شہری نے بتایا کہ اسے اور اسکے بیٹے کوکوئی خاص زخم نہیں آئے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کنواں صحراءمیں تھا، اسکے اطراف کوئی ایسا بورڈ یا چیز نصب نہیں تھی جس سے گاڑی چلانے والے کو پتہ چل سکے ۔

مزیدخبریں