امریکی صدر نے جنسی الزمات کی تردید کر دی

امریکی صدر نے جنسی الزمات کی تردید کر دی

نیویارک :امریکی صدر پرجنسی الزمات لگانے والی خاتون کون تھی ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جو کہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اب امریکی صدر کا کہنا ہے ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی زیادتی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جنسی معاملات سے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلائی گئیں جو انہیں بدنام کرنے کی مہم کا حصہ تھیں لیکن سیاست کی دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے 2 روز قبل ان پر جنسی معاملات میں ملوث ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔ امریکی صدر نے ہیلری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن پھر غلط فریق کا ساتھ دے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں شکست کھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 2020 میں دوبارہ صدارتی مہم میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو شوق سے لیں، وہ ایک بار پھر انہیں شکست دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں کرد اور عراقی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں امریکا کسی فریق کا ساتھ نہیں دے رہا، ہمارے دونوں فریقین سے بہتر تعلقات رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز ہیلری کلنٹن نے عالمی امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرہ قرار دیا تھا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا صدر یک طرفہ پر ایٹمی حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔